عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا‘سیف علی مغل

سونمیانی وندر(رپورٹ/زبیر بلوچ)موندرہ قبائل کی معتبر شخصیات جام گروپ کے سینئر رہنماو¿ں کونسلر پیربخش موندرہ ، وڈیرہ نبی بخش موندرہ نے موضع شاہدی کو درپیش عوامی مسائل، ہائی اسکول کے لیے کھیل کے گراو¿نڈ، بنیادی سہولیات کی کمی، ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ دیگر اجتماعی مسائل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن وندر سیف علی مغل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن وندر سیف علی مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موضع شاہدی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور جن مسائل کا فوری حل ممکن ہے انہیں بلا تاخیر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام اور منتخب نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کو فروغ دیا جائے تاکہ ہر شہری بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکے۔ اس دوران کونسلر پیربخش موندرہ اور وڈیرہ نبی بخش موندرہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے مسائل کو توجہ سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ موضع شاہدی کے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں