تہران (این این آئی)ایران کے شہر بندر عباس، قشم اور جاسک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے شروع کر دیے ہیں۔امریکی فوج کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ گزرنے والے تجارتی جہازوں اور سویلین کو نشانہ بنانے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔امریکی عسکری ذرائع کا دعوی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کی۔ امریکی لڑاکا طیارے نے ایران کے ایک کروز میزائل اور ایک ڈرون کو مار گرایا۔
امریکی فوج نے ایران کے خلاف مزید حملے شروع کر دیے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل