ینگ ڈاکٹرز ن کا ریڈ زون کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

کوئٹہ :(سٹاف رپورٹر) 26 جون 2026

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ کی پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے ریڈ زون کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا کل 12 بجے ریڈ زون کے سامنے احتجاجی دھرنا کریں گے، اگر کل احتجاج پر طاقت کا استعمال کیا گیا تو ہسپتالوں میں تمام سروسز کا بائیکاٹ کریں گے، ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے لگائے گئے کیمپ کو 22 دن ہوگئے ہیں،

اگر ہمارے مطالبات آئین کے خلاف ہیں تو ہمیں بتایا جائے، گرینڈ ڈاکٹرز کے ذریعے مشترکہ لائحہ عمل لائیں ہیں، ہمارا مطالبہ تھا کہ سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول ہسپتال کو برطرف کیا جائے،سول ہسپتال میں جونیئر آفیسر کو سینئر کے عہدے پر تعینات کیا گیا سیکرٹری ہیلتھ نے کارروائی کے بجائے اس کرپشن کو بھی چھاپے رہے ہیں، ٹرما سینٹر میں رات گئے پولیس اہلکار نے نشے کی حالت میں ڈاکٹر پر حملہ کیا ،

ڈاکٹر بہار نے کہا کہ ہسپتال میں اسلحہ بردار افراد کا داخلہ ممنوع ہے،حکومت مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنارہی ہے،
کوئٹہ : ٹراما سنٹر واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، حکومت بلوچستان طاقت کا استعمال کررہی ہے، سول ہسپتال میں تیزاب گردی واقعے میں کیا ڈاکٹر ملوث تھے،؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں