اسلام آباد (این این آئی)30جون2026
آپریشن غضب للحق کے تحت سکیورٹی فورسز نے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ان کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر کو تباہ کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ یہ کارروائی 28 اور 29 جون کی درمیانی شب عمل میں لائی گئی۔
سکیورٹی فورسز کی پکتیکا اور کنڑ میںکارروائی‘ دہشتگرد ہلاک‘ اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر تباہ