ژوب کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر27 اکتوبر یومِ سیاہ کے حوالے سے تقریب

ژوب(بیور چیف رفیق قیصرانی)ضلع ژوب کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آج 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد 27 اکتوبر کے حوالے سے آج ضلع ژوب میں بھی یومِ سیاہ کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول ژوب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اسسٹیٹ کمشنر عزیزاللہ نے کی۔ تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ کرام، طلباء اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے 27 اکتوبر کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جس میں اسسنٹ کمشنر عزیزاللہ پرنسپل عبدالغفارمندوخیل ڈاکٹرامان اللہ عبدالقدیم قدرت اللہ محمدسبحان بشیر خان نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام کی آزادی، سلامتی اور حقِ خودارادیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں