حب ڈیم میں پانی کی قلت -سنگین بحران پر کمشنر لسبیلہ کا حکام سے ہنگامی ٹیلی فونک رابط

حب ( این این آئی ) حب ڈیم سے پانی کی قلت کے سنگین بحران پر کمشنر لسبیلہ ڈویڑن سائرہ عطاء کا حب ڈیم پراجیکٹ حکام سے ہنگامی ٹیلی فونک رابطہ اور جوائنٹ سروے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ضلع حب کے صنعتی زون اور شہری علاقوں کو پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کمشنر لسبیلہ ڈویڑن سائرہ عطاء نے ڈیم حکام کو وفاقی اداروں اور واپڈا کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کا حکم دے دیا ہے اور کمشنر لسبیلہ نے واضح کیا کہ حب کے صنعتی زون اور عام شہریوں کو پانی کے بحران سے بچانے کیلئے تمام محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں