پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47 ویں سالگرہ کی تقریب

کوئٹہ(پ ر) پیر آف لواری شریف حضرت قبلہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایگریکلچر آفیسر عبدالحئی جمالی کی میزبانی میں کوئٹہ کے مرحوم درویش کریم بخش جمالی ہاؤس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں جماعت لواری شریف کے مریدین، عقیدت مندوں اور مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کر کے پیر صاحب سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبدالحمید جمالی، استاد انیس احمد جمالی، بی این آر کے ایکسین فخرالدین جمالی، ایگریکلچر آفیسر صوبہ خان جمالی، صدر تحصیل پریس کلب گنداخہ صدر بلوچستان میڈیا فورم ضلع اوستہ محمد میجر جمالی، ناجی لطف جمالی، شہزاد جمالی، کامران عابد جمالی، علی دوست جمالی، عدنان جمالی، کیف جمالی اور سعید احمد جمالی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے پیر آف لواری شریف حضرت قبلہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کے ساتھ اپنی والہانہ وابستگی اور قلبی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی و روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی صحت و سلامتی، خوشیوں، برکتوں اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب محبت، احترام اور روحانی عقیدت کی خوشگوار فضا میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں