گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد) چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منیر احمد خجک اور محمد یاسین جمالی کے ہمراہ فائر بریگیڈ آفس گنداخہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عمارت کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی اور چیف آفیسر منیر احمد خجک نے تحصیل پریس کلب گنداخہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل، شفافیت اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کونسلران کے باہمی تعاون اور مشاورت سے علاقے کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا مؤثر انداز میں ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل گنداخہ میں فائر بریگیڈ آفس کا قیام ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے، کیونکہ آگ لگنے اور دیگر ہنگامی حالات میں فائر بریگیڈ کی بروقت دستیابی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔اس سہولت کے فعال ہونے سے شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کرنے، قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے اور املاک کو ممکنہ نقصان سے بچانے میں مدد ملے گی،چیئرمین میونسپل کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گنداخہ کی ترقی اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں اور منتخب نمائندوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔
گنداخہ میں فائر بریگیڈ آفس کی تعمیر اہم پیش رفت ہےڈاکٹر جاوید اختر جمالی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل