نصیرآباد(نامہ نگار) حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PPMU) اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور تعمیر خلق فاؤنڈیشن (TKF) کے اشتراک سے شیلٹر لیس اور متاثرہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع نصیرآباد کے مختلف اسکولوں میں فرنیچر اور طلبہ کے لیے اسکول بیگز فراہم کیے گئے۔ *فرنیچر فراہم کیے جانے والے اسکول:*
1. گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول جونگل خان عمرانی 2. گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول داد محمد کھوسہ 3. گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول تاج العلوم ڈیرہ مراد جمالی 4. گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول رانا خان رند *اسکول بیگز فراہم کیے جانے والے اسکول:*
1. گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ریحان خان مری
2. گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول ایریگیشن کالونی ڈیرہ مراد جمالی
3. گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عبدالرحیم کھوسہ
4. گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول صوبدار کھوسہ
5. گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول امیر بخش رند
سامان کی تقسیم کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل احمد ڈپٹی کمشنر کے جونیئر کلرک محمد یونس سپرینڈنٹ سینئر ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد بابو محمد عالم بلیدی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر تعمیر خلق فاؤنڈیشن (TKF) کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد ایوب بلیدی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد ایوب بلیدی نے کہا کہ PPMU، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور TKF کی جانب سے شیلٹر لیس، متاثرہ اور بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کی نشاندہی کر کے وہاں ضروری سامان کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ طلباء و طالبات کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں فرنیچر کی کمی اور دیگر سہولیات کے فقدان کے باعث بچوں کو مشکلات تھیں وہاں مرحلہ وار سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے کو مزید اسکولوں تک وسعت دی جائے گی۔
اس موقع پر مقامی عمائدین اور اساتذہ نے حکومت بلوچستان، محکمہ تعلیم، PPMU، ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ورندر لعل اور TKF کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد ایوب بلیدی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئے کمروں کی تعمیر کے ساتھ فرنیچر اور بیگز ملنے سے طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
نصیرآباد: شیلٹر لیس اور بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں میں فرنیچر اور اسکول بیگز تقسیم