ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی پولیس کی کارروائی، قمار بازی ایکٹ کے تحت 04 ملزمان گرفتار ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ بگٹی مشتاق بابر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی نور علی بگٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈی آئی بی کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے لڈو گیم پر جواء کھیلنے میں مصروف چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 24/2026، بجرم دفعہ 5/6 قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے
ڈیرہ بگٹی پولیس کی کارروائی، قمار بازی ایکٹ کے تحت 04 ملزمان گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل