سم نالے پر تعمیر شدہ کچی پل کی حالت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے عوامی حلقے

جعفرآباد (بیورو چیف) عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ شہید مراد کالونی ڈیرہ اللہ یار کے نزدیک گزرنے والے سم نالے پر تعمیر شدہ کچی پل کی حالت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے وہ پل پورے علاقے کے لوگوں کیلئے آمدورفت کا ذریعہ سمجھی جاتی ہے روزانہ کے بنیاد پر چھوٹی بڑی گاڑیاں موٹر سائیکل اور پیدل لوگ اس پل سے گزر تے ہیں ، لیکن پل کی خستہ حالت کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پل کی مناسب تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے عوام، بچے خواتین اور بزرگوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے عوام نے متعلقہ محکمے سے پُرزور اپیل کی ہے کہ اس پل کی فوری مرمت اور پختہ تعمیر کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے ناخوشگوار حادثے سے لوگ محفوظ رہ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں