افسران اور زمینداروں کے درمیان مؤثر رابطہ نہری نظام کی بہتری اور زرعی شعبے کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے،فرید پندرانی

باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی)ایکسئین ایریگیشن پٹ فیڈر کینال میر فرید احمد پندرانی سے سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمجید عمرانی، ایکسئین کچھی کینال الٰہی بخش گاجانی، ایس ڈی او کشمور ممتاز علی سومرو، ایس ڈی او رسول بخش پندرانی سمیت مختلف ٹھیکیداروں، زمینداروں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پٹ فیڈر کینال سمیت آبپاشی کے نظام، زمینداروں کو درپیش مسائل، نہری پانی کی فراہمی اور محکمہ ایریگیشن کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات کرنے والے افراد نے ایکسئین میر فرید احمد پندرانی کی محکمانہ امور میں دلچسپی، مسائل سننے کے انداز اور زمینداروں سمیت متعلقہ افراد کے ساتھ بہتر روابط کو سراہا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ میر فرید احمد پندرانی ایک تجربہ کار اور متحرک افسر کی حیثیت سے محکمہ ایریگیشن کے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران اور زمینداروں کے درمیان مؤثر رابطہ نہری نظام کی بہتری اور زرعی شعبے کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ملاقات کے دوران ایکسئین میر فرید احمد پندرانی نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن سے متعلق جائز مسائل کے حل اور نہری نظام کی بہتری کے لیے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ زمینداروں کو آبپاشی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں رہ کر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔مختلف شخصیات نے ایکسئین میر فرید احمد پندرانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی محکمہ ایریگیشن اور زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں