ڈیرہ بگٹی – پبلک ویلفیئر انڈس ہسپتال سوئی میں نئے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح

ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) پبلک ویلفیئر انڈس ہسپتال سوئی میں نئے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر نے اسسٹنٹ کمشنر سوئی سید منصور علی شاہ کے ہمراہ پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی کا دورہ کیا، جہاں ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر محمد حسین بگٹی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر اسسٹنٹ کمشنر سوئی اور ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر محمد حسین بگٹی نے ہسپتال میں نئے قائم کیے گئے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہیں کنٹرول روم کی کارکردگی، سیکیورٹی مانیٹرنگ اور ہسپتال کے مختلف حصوں کی نگرانی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں وفد نے نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات اور نومولود بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی نگہداشت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ہسپتال کی سیکیورٹی، مریضوں کی سہولت اور طبی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں