کوئٹہ( رپورٹ علی احمد) پاکستان مسلم لیگ (ن) رخشان ڈویژن کے صدر حاجی عرض محمد بڑیچ کی رہائش گاہ پر ڈویژنل عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر بلوچ، نصیرآباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محمد حسین گولہ، سینئر صوبائی رہنما ارباب اقبال کاسی، رخشان ڈویژن کے سینئر نائب صدر نثار احمد بلوچ اور سریاب کوئٹہ کے رہنما بسم اللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی دوران اجلاس چائے پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا
اجلاس میں پارٹی ورکرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایک، دو روز میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں تمام ڈویژنل صدور شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل، باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور تنظیمی امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل اجلاس میں پارٹی ورکرز کے مسائل پر اہم میٹنگ کا فیصلہ