باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی)ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر مبینہ طور پر چھپا کر اندرونِ سندھ منتقل کی جانے والی 6 کلو آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کے ای ٹی او جاوید احمد بلوچ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم آصف جمالی، رہائشی اوستہ محمد، موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر 6 کلو آئس چھپا کر اندرونِ سندھ منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں انسپکٹر علی نواز لہڑی، کانسٹیبلان مصری عمرانی، فتح علی لہڑی، عبدالغنی لہڑی، عبدالغفار، امداد حسین، عابد علی، محمد یوسف، مختیار احمد ساسولی، وکیل احمد اور دیگر اہلکار شامل تھے۔ٹیم نے اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر عبداللہ شاہ ٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر سے مبینہ طور پر چھپائی گئی 6 کلو آئس برآمد ہوئی، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ای ٹی او جاوید احمد بلوچ نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے تمام قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کی ٹیمیں متحرک ہیں اور منشیات فروشی و اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کی اہم کارروائی، 6 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل