ہ اساتذہ کی حاضری براہِ راست بچوں کی تعلیم اور تعلیمی معیار سے وابستہ ہے،وریندر لعل

نصیرآباد (نامہ نگار راضی بلوچ)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی امور، اساتذہ و دیگر عملے کی حاضری، تعلیمی معیار میں بہتری اور طلبہ کی تربیت سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی بروقت اور باقاعدہ حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کیونکہ اساتذہ کی حاضری براہِ راست بچوں کی تعلیم اور تعلیمی معیار سے وابستہ ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور قواعد و ضوابط کے مطابق ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام صرف نصابی تعلیم تک محدود نہ رہیں بلکہ طلبہ کی اخلاقی، سماجی اور عملی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ بچوں میں نظم و ضبط، ذمہ داری، برداشت، مثبت سوچ اور معاشرتی اقدار کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی تعلیمی استعداد اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جدید تدریسی طریقہ کار اختیار کریں اور ہر بچے کی تعلیمی ضروریات پر انفرادی توجہ دیں
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاہم ان اقدامات کے ثمرات اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب اساتذہ اور محکمہ تعلیم کا عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری محنت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اساتذہ کی حاضری کا ریکارڈ مرتب رکھا جائے اور تعلیمی سرگرمیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا اوران کے حل کےلیےضروری ہدایات جاری کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں