کوئٹہ: شاہراہ پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم، آگ لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

​کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) کوئٹہ مستونگ قومی شاہراہ پر سونا خان کے قریب ٹرک اور پٹرول سے لدی موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
​فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تصادم ہوتے ہی پٹرول سے لدی موٹر سائیکل میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
​حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے ٹرک کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا، جبکہ حادثے کے شکار موٹر سائیکل سوار کو بچایا نہ جا سکا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں