باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی) ملک بھر کی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں بھی یومِ دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں مری ہاو¿س سے نصیرآباد کے معروف قبائلی رہنما اور امن کمیٹی کے رکن کمانڈر میر امداد حسین مری کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور محب وطن شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی مری ہاو¿س سے روانہ ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی شہید بینظیر بھٹو پریس کلب، اللہ والے چوک پہنچی، جہاں شرکاءنے قومی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر مری ہاوس ڈیرہ مراد جمالی سے عظیم الشان ریلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل