کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس سے نکلنے والی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ، اے سی کچلاک، اے سی صدر اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکا کا کہنا تھا آج کا دن شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت پاکستان قائم ہے۔ ملک کی حفاظت کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی قربان کر دیں گے۔
کوئٹہ ‘ یومِ دفاع کی مناسبت سے شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے ریلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل