تربت(یلان زامرانی)رژن اسلامی مجلس کیچ کے ڈائریکٹر یلان زامرانی کا سنیٹر جان محمد بلیدی سے ملاقات،ادارے کی مطبوعہ کتابیں پیش کیں۔ رژن اسلامی مجلس کیچ کے ڈائریکٹر یلان زامرانی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءسنیٹر جان محمد بلیدی سے ملاقات کیا،ملاقات کے دوران انہوں نے سنیٹر جان محمد بلیدی سے رژن اسلامی مجلس کیچ کے علمی وادبی سرگرمیوں کے متعلق بات چیت کیا اور ان سے گزارش کے کہ وہ ادارے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم علمی وادبی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں،اس موقع پر سنیٹر جان محمد بلیدی نے کہاکہ علمی وادبی ادارے معاشرے اور قوموں کی ضرورت اور اثاثے ہیں،نیشنل پارٹی اداروں کی مضبوطی واستحکام کو اولین ترجیح دیتی ہے انہوں نے رژن اسلامی مجلس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ ماضی مولانا خیر محمد ندوی ودیگر علماءکرام نے بلوچی زبان کی ترویج وترقی کیلئے اقدامات اٹھا یا ہے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے رڑن اسلامی مجلس کیچ کی طرف سے بلوچی زبان میں حصہ ڈالنا بہترین جدوجہد ہے اس موقع پر یلان زامرانی نے رژن میگزین اور اسلم تگرانی کا سفرنامہ دیم پہ مکہءدربندءَ پیش کیں۔
تربت‘نیشنل پارٹی اداروں کی مضبوطی واستحکام کو اولین ترجیح دیتی ہے ‘جان محمد بلیدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل