تربت ،کیچ میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دلاور ولد فتح محمد سکنہ نودز تربت، ثناءاللہ ولد عبداللطیف اور شاہجان ولد نور اللہ سکنہ آبسر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو CD-70 موٹر سائیکلیں، ایک ہونڈا موٹر سائیکل، دو ٹی ٹی پسٹل، موبائل فونز، بیٹری، ورکشاپ کی مشینری اور دیگر متفرق سامان برآمد کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق برآمد شدہ سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید موثر انداز میں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں