یومِ دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے،غلام رسول خان عمرانی

باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی)صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم، افواجِ پاکستان اور شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو ہمیں اتحاد، قربانی، بہادری اور وطن سے وفاداری کا درس دیتا ہے۔ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کے دفاع اور سالمیت کا تحفظ کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ شہدائے وطن کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پاکستان کی تاریخ ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری قوم متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرے گی۔ ملک کی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام، قومی یکجہتی، امن اور ترقی بھی وقت کی اہم ضرورت ہےصوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک و قوم کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔قوم اپنے بہادر جوانوں کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی ہر قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام محبِ وطن ہیں اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے ہمیشہ اپنی افواج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لسانی، علاقائی اور دیگر اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور مضبوطی کے لیے متحد ہوں۔چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ نوجوان نسل کو یومِ دفاع کی تاریخ، شہدائے وطن کی قربانیوں اور ملکی دفاع کے تقاضوں سے آگاہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان ہی ہمارے شہداء کی قربانیوں کا بہترین ثمر ہے۔آخر میں صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے شہدائے پاکستان، غازیوں اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی اور استحکام عطا فرمائے اور وطن عزیز کی حفاظت کرنے والے تمام جوانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں