حب پولیس کی مختلف کارروائیوں میں ڈکیتی کے ملزمان گرفتار

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)حب پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی کے ملزم سمیت دو ملزمان کو کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پسٹل مسروقہ موبائل فون، شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کو بلوچ کالونی حب کے رہائشی علی خان ولد گامن خان نے رپورٹ کی تھی کہ ابراہیم سوسائٹی کے قریب مسلح افراد نے اس سے دو موبائل فون، قومی شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ ، موٹر سائیکل اور 2500 روپے نقد چھین لیے۔ملزم کی شناخت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم اختر ولد علی محمد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون اور قومی شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔
دوسری کارروائی میں امیر آباد کے قریب گشت کے دوران پولیس پارٹی نے تین مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے وزیر علی ولد عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ فائرنگ کے دوران اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں