نصیرآباد حقیقی سوشل ورکر اتحاد کی اسلامک ریلیف پاکستان سے اہم ملاقات

چھتر(نامہ نگار غلام مرتضی منگی ) حقیقی سوشل ورکر اتحاد کے آرگنائزر ڈاکٹر منظور احمد پیچوہا، ڈپٹی آرگنائزر عزیز اللہ بھٹو، کامریڈ طارق سولنگی، محمد ظریف ڈومکی اور سینئر صحافی غلام مرتضیٰ منگی نے اسلامک ریلیف پاکستان نصیرآباد کے نمائندگان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران HRU کی جانب سے گھروں کی تعمیرات سمیت مستحق اور متاثرہ خاندانوں کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نصیرآباد حقیقی سوشل ورکر اتحاد کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ ضرورت مند خاندانوں تک امدادی سرگرمیوں کے ثمرات شفاف اور مو¿ثر انداز میں پہنچائے جائیں، جبکہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں حقیقی مستحقین کو ترجیح دی جائے۔ اس موقع پر سوشل ورکرز نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی، مستحق خاندانوں کی آواز متعلقہ اداروں تک پہنچانا اور فلاحی اداروں کے ساتھ مثبت تعاون نصیرآباد حقیقی سوشل ورکر اتحاد کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں