جعفرآباد (نامہ نگارمقصود احمد مہر) ڈیرہ اللہ یار: جشنِ عید میلاد النبی کے سلسلے میں جعفرآباد کے ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو بخاری ہاوس سے شروع ہو کر ٹی چوک، صحبت پور چوک اور اوستہ محمد چوک سے ہوتی ہوئی بلال اسٹیڈیم پہنچی، جہاں سالانہ جلسہ میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی اور سالانہ جلسہ پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت علامہ مولانا محسن شاہ بخاری کی زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔ جلسے میں خصوصی خطاب معروف عالمِ دین اکبر علی مہر گھوٹکی نے کیا، جبکہ علماء کرام، مشائخ عظام، مذہبی شخصیات اور عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈیرہ اللہ یار کے مختلف علاقوں سے بھی الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں جو ٹی چوک پر پہنچ کر مرکزی ریلی میں شامل ہوئیں۔ ڈی سی چوک مسجد نور مصطفیٰ سے مولانا مقبول احمد مہر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جبکہ تحصیل مسجد سے مولانا نثار احمد نقشبندی کی قیادت میں جلوس روانہ ہوا۔ اسی طرح مراد کالونی، میرالی کالونی اور شہر کے دیگر مختلف علاقوں سے بھی عاشقانِ رسول نے ریلیوں کی صورت میں شرکت کی۔ شرکاء نے جشنِ میلاد النبی کے موقع پر درود و سلام اور نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے حضور اکرم سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ مختلف مقامات پر جلوس کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔بعد ازاں تمام ریلیاں بلال اسٹیڈیم پہنچیں، جہاں عظیم الشان سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔ مقررین نے سیرتِ طیبہ ، عشقِ رسول اور اتحاد و اخوت کے موضوعات پر خطاب کیا اور عوام کو حضور نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی
جشنِ عید میلاد النبی کے سلسلے میں جعفرآباد کے ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار میں عظیم الشان ریلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل