بسیمہ (نامہ نگار) ہوپ پبلک ہائی اسکول بسیمہ میں ششماہی امتحانات کے نتائج کے اعلان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، طلبہ اور والدین نے شرکت کی، تقریب کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی،اس موقع پر پرنسپل محمد عارف، وائس پرنسپل عبد الوحید، مولوی رحمت اللہ اور مولوی عبد الرحمن سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی ان کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے نئی نسل کو ایک روشن اور بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکتا ہے، مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، محنت اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
بسیمہ، ہوپ پبلک ہائی اسکول میں ششماہی امتحانات کے نتائج کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل