فالکن پبلک سکول زیک میں ششماہی امتحانات کے نتائج کی پروقار تقریب

بسیمہ(گلفام شبیر سے)فالکن پبلک سکول زیک میں ششماہی امتحانات کے شاندار نتائج کے موقع پر ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا مقصد نہ صرف طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہنا تھا بلکہ انہیں مزید محنت، لگن اور کامیابی کے سفر کے لیے حوصلہ دینا بھی تھا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت جماعت ششم کے طالب علم شعیب احمد نے حاصل کی۔ اس کے بعد طلبہ نے مختلف موضوعات پر پُرمغز تقاریر، خوبصورت نعت خوانی اور بہترین ٹیبلو پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر فالکن پبلک سکول عبدالغفور صاحب نے کہا کہ فالکن پبلک سکول کا مقصد صرف کتابی تعلیم دینا نہیں بلکہ ایسی نسل تیار کرنا ہے جو علم، کردار، اخلاق اور شعور سے آراستہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیادی ضمانت ہے، اور ہمارا عزم ہے کہ زیک اور گردونواح کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فلسفہ ہے،”Every child is special” اسی سوچ کے تحت فالکن پبلک سکول میں ہر طالب علم کی صلاحیت کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تقریب میں پرنسپل راشد رحیم، وائس پرنسپل نصیر آحمد میروانی، سر محب اور سر معراج نے بھی خطاب کیا مقررین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فالکن پبلک سکول زیک میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی تقریب کے اختتام پر ششماہی امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کی گئیں۔ کامیاب طلبہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی گئی جبکہ دیگر طلبہ کو بھی مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں