کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) قمبرانی روڈ کی رہائشی اسما کی اپنے ہمشیرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ13 اگست کی رات کزنوں نے گھر میں آکر تشدد نشانہ بنایا، خدا بخش نے رشتہ سے انکار پر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی کیا خدا بخش نے زبردستی نکاح کی کوشش کی مگر مولوی نے نکاح پڑھانے سے انکار کیا،پھر جنسی زیادتی کیلئے مجھے باندھ کر اغوا کرنے کی کوشش کی، گاڑی میں زبردستی لے جارہے تھے کہ چیک پوسٹ پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا، میری تعلیمی اسناد 65 ہزارروپے بھی لے گئے، مجھے مارنے کیلئے ڈھونڈ رہے ہیں، ابھی بھی خفیہ جگہ پر رہ رہی ہوں،میری عزت کو پامال کیا گیا ہے، مجھے انصاف دیا جائے، خاتون کی وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے روکر انصاف کی اپیل وزیراعلی صاحب آپ سب کو انصاف دلاتے ہیں، اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ چل بھی نہیں سکتی، تشدد میں خدا بخش، سراج، رفیق دیگر خالہ ماموں زاد ملوث ہیں، میرا قصور رشتے سے انکار تھا
رشتہ سے انکار پر کزنوں نے گھر میں آکر تشدد کانشانہ بنایا، اسما
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل