پیرنٹنگ منتھ کی مناسبت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ کمیں ایک روزہ آگاہی سیمینار

گنداواہ( نامہ نگار) پیرنٹنگ منتھ کی مناسبت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ کے ہال میں ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر ضلع جھل مگسی سیف اللہ خان نے تمام شرکاء سے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی، ڈاکٹر عبدالرزاق (چائلڈ اسپیشلسٹ)، مس ثمینہ (DSO نیشنل پروگرام) غلام دستگیر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، سماجی رہنما حبدار علی، شاہل خان ڈنگر سمیت محکمہ تعلیم، بی این پی ایف سی، این ایس سی-ڈبلیو ایچ او، بی آئی ایس پی، پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ، اساتذہ کرام، سماجی کارکنان، کمیونٹی عمائدین اور سوشل میڈیا نمائندگان نے شرکت کی

سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر علی خان مگسی (DHO) نے والدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی نشوونما میں والدین کا مثبت رویہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متوازن غذا، حفاظتی ٹیکہ جات، صفائی اور بچوں کی بروقت طبی نگہداشت کی اہمیت کو اجاگر کیا شرکاء اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پیرنٹنگ منتھ کے پیغامات کو اپنی کمیونٹیز تک پہنچائیں گے اور بچوں کی بہتر صحت، غذائیت اور مثبت تربیت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے سیمینار کے اختتام پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے واک کا بھی اہتمام کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں