مانجھی پور میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، اسٹالز پر شہریوں کا رش

مانجھی پور (نامہ نگار وقار احمد کاکڑ) جشنِ آزادی کے موقع پر مانجھی پور میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف مقامات پر جشنِ آزادی کے حوالے سے اسٹالز سج گئے ہیں جہاں بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کی بڑی تعداد خریداری کےلئے پہنچ رہی ہے۔شہری سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں، بیجز اور دیگر قومی اشیاءخریدنے میں مصروف ہیں، جبکہ اسٹالز پر جشنِ آزادی کے حوالے سے گہماگہمی اور جوش و خروش نمایاں ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی کو قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں