کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم اسکولز کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا صوبے میں تعلیمی سال 2026ء سے سپلیمنٹری مڈل اسٹینڈرڈائزڈ امتحان متعارف کرایا جاتا ہے۔اقدام طلباء کی سہولت، ڈراپ آؤٹ میں کمی اور تعلیمی سال کے ضیاع کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے سپلیمنٹری امتحان بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن ہر سال مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد کرائے گی
سپلیمنٹری امتحان میں سالانہ مڈل اسٹینڈرڈائزڈ امتحان کے ایک یا ایک سے زیادہ پرچوں میں ناکام طلبہ حصہ لے سکیں گے سالانہ مڈل اسٹینڈرڈائزڈ امتحان میں ناکام طلباء کو نویں جماعت میں مشروط (عارضی) داخلے کی بھی اجازت ہوگی، مستقل داخلہ کیلئے سپلیمنٹری مڈل اسٹینڈرڈائزڈ امتحان پاس کرنا لازمی ہے،
کوئٹہ، محکمہ تعلیم بلوچستان نے آٹھویں جماعت کیلئے سپلیمنٹری امتحانات متعارف کرادئیے