ڈیرہ اللہ یار ( بیورو چیف )پانی کی قلت کے باعث مویشی پالنے والے لوگ بھی پریشان حال ہوگئے سبز چارہ کے بجائے خشک چارہ جانور کو دینے کی وجہ سے جانور کمزور ہونے لگے ان کا وزن کم ہونے کے باعث ان کی قیمت مویشی منڈی میں کم ہونے کے علاوہ دودھ بھی جانور کم دی رہے ہیں جس کی وجہ سے مویشی پالنے والے افراد کو معاشی طور پر بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں زرعی پانی سمیت پینے کے پانی کا بھی بحران اور چاول کی تیار پنیری بھی خشک کاشتکاروں کو شدید نقصان اٹھانے کا اندیشہ بڑ چکا ہے جبکہ پٹ فیڈر کینال کے مختلف ذیلی نہر وں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلات اور قدرتی سبز گھاس نہ ہو نے کی وجہ سے مویشیوں کے لیے چارہ ناپید ہو چکا ہے۔ اس لیئے مختلف ذیلی نہروں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےتاکہ فصلات سمیت چارے کی پیداوار بھی ہو سکے اور لوگوں کو پینے کا پانی بھی میسر ہو سکے
قدرتی سبز گھاس نہ ہو نے کی وجہ سے مویشیوں کے لیے چارہ ناپید ہو چکا ہے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل