جھل مگسی (نامہ نگار منیر احمد رڈ ): گزشتہ رات ہونے والی معمولی بارش نے گنداواہ شہر میں نئے تعمیر شدہ ڈبل روڈ کی مبینہ ناقص تعمیر اور نکاسیٔ آب کے نظام پر سوالات کھڑے کر دیے۔ گنداواہ سے نورانی چوک تک تعمیر کی گئی دو رویہ سڑک پر متعدد مقامات پر بارش کا پانی جمع ہو گیا، جبکہ سڑک کے کنارے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا نالہ بھی پانی کی مؤثر نکاسی میں ناکام دکھائی دیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اصلاحی اقدامات نہ کیے گئے تو کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے۔
مون سون سیزن بارش کے پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خود موقع کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں، متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کریں اور عوامی مفاد میں ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنائیں، تاکہ قومی خزانے کا تحفظ ہو اور شہریوں کو پائیدار اور معیاری سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
گنداواہ: معمولی بارش نے نئے ڈبل روڈ کی مبینہ ناقص تعمیر کا پول کھول دیا، عوام میں تشویش ۔