کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی حکمت عملی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پانے کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز کو فعال بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنا کر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی متعلقہ اداروں کو مؤثر، پائیدار اور جدید ٹریفک نظام کے لیے مربوط اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک نظام حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ کوئٹہ، ٹریفک کے مسائل کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حل اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سے سفر کا دورانیہ کم اور شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ جدید ٹریفک نظام کے نفاذ سے سڑکوں پر نظم و ضبط، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا۔ کوئٹہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو محفوظ، منظم اور سہل سفری ماحول فراہم کریں گے۔
کوئٹہ میں اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب ہوں گے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل