کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں لین دین کے مبینہ تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ہےپولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزل روڈ کے پودگلی چوک پر پیش آیا مقتولین پیدل جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع جاں بحق ہوگئے دو زخمیوں میں سے ایک ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ زخمی شخص کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی کے مطابق واقعہ لین دین کے تنازعے کے باعث پیش آیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت منظور باسط اور محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے مقتولین میں بھائی اور باپ بیٹا شامل ہیں۔ سبزل روڈ کے رہائشی ہیں
کوئٹہ میں لین دین کے مبینہ تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل