اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب عبوری حکومت کے وزیراعظم بن کر صاف شفاف الیکشن کروادیں میں حمایت کروں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے یہ طے ہے کہ مائنس عمران خان فارمولا قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چہرے تبدیل کرنے سے پاکستان تبدیل نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سنگین سے سنگین مجرم بھی ہو تب بھی اس کا حق ہے کہ اس کا علاج کیا جائے، بچوں اور وکیل سے ملنے کی اجازت دی جائے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کی آپس میں ملاقاتیں اور مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، پاکستان کے مسائل پر بات کرنے کیلئے ایک سے 2 دن مختص کیے جائیں۔
مولانا عبوری وزیراعظم بن کر شفاف الیکشن کروادیں، حمایت کروں گا، محمود اچکزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل