کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا دبائو بدستور برقرار ہے اور نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی عوام کو مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے، جس کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مجموعی سالانہ مہنگائی 11.94 فیصد سے بڑھ کر 13.09 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو ملکی معیشت اور عوامی زندگی کے لیے تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ 51 بنیادی اشیائے ضروریہ میں سے 27 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مہنگائی کا دباو¿ اب بھی وسیع پیمانے پر برقرار ہے۔ اشیائے خورونوش، روزمرہ استعمال کی ضروریات اور بنیادی خدمات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ تنخواہ دار طبقہ اور دیہاڑی دار افراد سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.41 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 4.40 فیصد اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے، صنعت، سپلائی چین اور دیگر معاشی سرگرمیوں کی لاگت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بالآخر اشیائے خورونوش سمیت تقریباً ہر شعبے پر اثر انداز ہوتا ہے، جس سے مہنگائی کا ایک نیا دبائوپیدا ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بروقت اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی نہ صرف عوام کی قوتِ خرید کو مزید کمزور کرے گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری، معاشی اعتماد اور مجموعی اقتصادی استحکام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے حکومت پر زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مارکیٹوں کی مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے، قیمتوں کے استحکام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور کم آمدنی والے طبقات کو فوری اور موئوثر ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
ملک میں13.09 فیصد مہنگائی، 51 میں سے 27 اشیائے ضروریہ مہنگی‘عبدالقادر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل