چھتر (نامہ نگار غلام مرتضی منگی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار تا حیردین بلیک ٹاپ روڈ منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے جو علاقے کی ترقی عوامی سہولت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے سڑکوں کی تعمیر کسی بھی خطے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ بہتر انفراسٹرکچر سے نہ صرف عوام کی مشکلات میں کمی آتی ہے بلکہ سرمایہ کاری تجارت اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں نصیرآباد کے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ یہ اہم شاہراہ نہ صرف عوام کو بہتر محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی بلکہ علاقے میں تجارتی سرگرمیوں زرعی پیداوار کی ترسیل اور معاشی ترقی کو بھی نئی رفتار دے گی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مقامی آبادی کو آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی جبکہ کاروباری طبقہ اور کسان بھی اس سے بھرپور استفادہ کریں گےانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے حلقہ انتخاب صحبت پور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقہ انتخاب صحبت پور میں ترقی اور خوشحالی کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید میگا ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے جبکہ ترقی خوشحالی اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی ہمارا وژن ہے جس کی تکمیل کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
صحبت پور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے‘ سلیم کھوسہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل