ڈیرہ اللہ یار ( بیورو چیف) ضلع صحبت پور میں ایک مخصوص کردہ جگہ پر صحبت پور مال مویشی منڈی ہر سوموار کو زیرنگرانی صحبت پور کی مشہور ومعروف سماجی شخصیت میر ایاز احمد خان کھوسہ لگائی جاتی ہے جبکہ روز بروز مال مویشی منڈی کامیابی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے۔یہ مویشی منڈی صرف جانوروں کی خرید و فروخت کا مرکز نہیں بلکہ سینکڑوں محنت کش خاندانوں کے روزگار کا سہارا بن چکی ہے کیونکہ کہ اس مال مویشی منڈی میں روزگار کرنے کی وجہ سے کئی خاندانوں کے گھروں کے چولہے جل رہے ہیں اس بھترین عمل کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔ جبکہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے بیوپاری نے بھی اس تاریخی مال مویشی منڈی کی رونق اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صحبت پور مال مویشی منڈی واقعی علاقے کی ترقی وخوشحالی، اور عوامی خدمت کی ایک شاندار علامت ہے
صحبت پور مال مویشی منڈی ترقی وخوشحالی، اور عوامی خدمت کی ایک شاندار علامت ہے‘ ایاز کھوسہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل