بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی،جیل ذرائع کے مطابق ملاقات 45منٹ جاری رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے بعد دونوں کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔قبل ازیں اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے ملاقات کی تھی، بشری بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات بھی جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی تھی جو 45منٹ جاری رہی تھی۔ملاقات میں بشری بی بی کی صحت اور قانونی معاملات پر مشاورت ہوئی تھی اور اس کے بعد بشری بی بی کی بیٹی اور بھابھی جیل سے روانہ ہوگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں