کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل-III بلوچستان، کوئٹہ کے حکم کی روشنی میں حلقہ PB-09 کوہلو سے نواب جنگیز خان مری کی کامیابی کا سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے انہیں کامیاب امیدوار کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے حلقہ PB-09 کوہلو کی مذکورہ چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔ ری پولنگ کے عمل کی نگرانی ریٹرننگ آفیسر PB-09 کوہلو مناسب انتظامی وسائل اور سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی کے ساتھ کریں گے، تاکہ پولنگ کا عمل پرامن، شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔ یاد رہے کہ ری پولنگ 27 اگست 2026ء کو صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
نواب جنگیز مری کی رکنیت منسوخ، پی بی 9 کوہلو، ری پولنگ کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل