سورینج کائلہ کان میں دھماکے کے نتیجے میں 34کانکنوں جاں بحق ، 2کی تلاش جاری

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کائلہ کان میں دھماکے کے نتیجے میں 34کانکنوں جاں بحق ، دو کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا جس کے دوران 34کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2کی تلاش میں جمعہ کی شام تک ریسکیو آپریشن جاری رہا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے جن کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں