کوئٹہ(سٹاف رپورٹر- 12 جولائی 2026)حکومتی وفد کا سانحہ زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی سے مذاکرات رات گئے تک جاری،ابتدائی پیشترفت سامنے آگئی، حکومتی وفد نے سانحہ زیارت کے حوالے سے جوڈیشنل کمیشن بنانے کی یقین دہانی کرادی حکومتی وفد کی قیادت صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی صحت بخت محمد کاکڑ کررہے ہیں
وفد میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ،بلال کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شہازیب خان سمیت دیگر شامل کوئٹہ:حکومتی وفد کا سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین اور دھرنا شرکاء کمیٹی سے مذاکرات جاری صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ آل پارٹیز اور لواحقین کے دیگرمطالبات پر بھی علمدار کے لئے حکومت تیار ہے دہشت گردی کے خلاف کے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آپریشن جاری ہے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،حکومت بات چیت پر یقین رکھتی ہے،
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومتی کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے، صوبے کے امن اومان میں بحالی ملکر جدوجہد کرنی ہوگی،دھرنا شرکاء اور سانحہ زیارت کے لواحقین کے پاس آنے کا مقصد حکومتی سنجیدگی کا مظہر ہے، آل پارٹیز کی جانب سے رحیم زیارتوال،نصراللہ زیرے،اصغر خان اچکزئی، آغا حسن،ڈاکٹر اسحاق، عبدالمتین اخونزادہ،دلاور خان سمیت دیگر شامل ہے