نوکنڈی،کلی مینگل آبادمیں خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی

نوکنڈی(نامہ نگار/ظفربلوچ)کلی مینگل آبادمیں خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی، جس پر علاقہ مکینوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خان پینل کے اکابرین کا شکریہ ادا کیا
جبکہ چند روز قبل ٹرانسفارمر فنی خرابی کے باعث خراب ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں علاقے کے مکین کئی دن تک بجلی سے محروم رہے۔ عوامی شکایات پر میر اعجاز خان سنجرانی ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی کی خصوصی کاوشوں سے ٹرانسفارمر کی مرمت مکمل کی گئی

جبکہ کیسکو کے اہلکار اورنگزیب اور ملا فضل نے طارق سنجرانی اور کلی مکینوں حاجی خیر بخش مندازئی ،حاجی حسین محمد حسنی، حاجی شاہ محمد مندازئی ،صدام حسین شیرزئی ،خلیل احمد مندازئی ،داد خدا مندازئی ،منیر احمد مندازئی کی موجودگی میں مرمت شدہ ٹرانسفارمر دوبارہ نصب کیا، جس کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی باقاعدہ طور پر بحال ہوگئی۔
اور بجلی بحال ہونے پر حاجی خیر بخش مندازئی اورکلی مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میر اعجاز خان سنجرانی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی، کیسکو اہلکاروں اور طارق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ بروقت اقدامات کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوا اور معمولاتِ زندگی دوبارہ بحال ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں