کوئٹہ(10 جولائی 2026)کوئٹہ میں ائرپورٹ روڈ پر ہنہ اوڑک میں دہشت گردی کے واقعہ کےخلاف جاری دھرنا ختم ہوگیاتاہم شہرمیں کوئلہ پھاٹک کے قریب زیارت میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق 8 پولیس اہلکاروں کے لواحقین اوردیگر کا دھرنا جاری ہے۔کوئٹہ میں پانچ جولائی کو ہنہ اوڑک کے علاقے میں دہشت گرد حملے کےخلاف لواحقین اوردیگر علاقہ مکینوں کی جانب سے جاری دھرنا جمعہ کی صبح ختم کردیاگیا۔دھرنے کے شرکاءنے ائرپورٹ روڈ پر جاری دھرنا وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی جانب سے مذاکرات اور مطالبات کے حوالے سے یقین دہانی کے بعد ختم کیا۔دھرنا ختم ہونے کے بعد ائرپورٹ روڈ پر مقامی شاپنک مال کے سامنے ٹریفک بحال ہوگئی۔ 5 جولائی کوہنہ اوڑک میں مسلح افرادکی فائرنگ سے5مقامی افرادجاں بحق اور9زخمی ہوئے تھے،جبکہ 11افراد کو اغواءبھی کرلیاگیاتھاتاہم یہ افراد گذشتہ روز بازیاب ہوگئے تھے۔۔دوسری جانب زیارت میں دہشت گردی کے واقعہ میں 8جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کاان کی میتوں کے ہمراہ کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک کے قریب دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاءکامطالبہ ہے کہ زیارت میں دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے۔زیارت کے علاقے مانگی میں7 جولائی کومسلح افرادکے حملے میں9 اہلکارشہیدہوئے تھے نامعلوم مسلح افرادنے21 دیگرپولیس اہلکاروں کواغوا کے بعد شہید کردیاتھا۔۔
کوئٹہ ائرپورٹ روڈ پر ہنہ اوڑک میں دہشتگردی واقعہ کےخلاف جاری دھرنا ختم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل