کوئٹہ (خ ن) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع موسیٰ خیل میں واقع زمری۔پلاسین روڈ ایک نہایت اہم بین الصوبائی شاہراہ ہے لہٰذا اس منصوبے پر تعمیراتی کام ہر صورت آئندہ دس روز کے اندر دوبارہ شروع کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمری۔پلاسین روڈ منصوبے کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان ایس ای موسیٰ خیل سرکل عبدالرازق مندوخیل ایگزیکٹو انجینئر روڈز ضلع موسیٰ خیل جانداد ٹیکنیکل ایڈوائزر احسان اللہ خان دوتانی کنسلٹنٹس کنٹریکٹرز اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس کو منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت تکنیکی مسائل فنڈز کی فراہمی تعمیراتی رکاوٹوں اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ کے بعد صوبائی وزیر نے منصوبے پر انتہائی سست رفتار پیش رفت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں اس کے باوجود کام کا تعطل اور سست روی کسی صورت قابل قبول نہیں میر سلیم احمد کھوسہ نے متعلقہ کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ آئندہ دس دن کے اندر تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے جبکہ متعلقہ ایگزیکٹوانجینئر کو منصوبے کی روزانہ کی بنیاد پر مو¿ثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دس روز بعد سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کے دفتر میں پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے انہوں نے کہا کہ زمری۔پلاسین روڈ نہ صرف ضلع موسیٰ خیل بلکہ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے درمیان آمدورفت تجارت اور علاقائی رابطوں کے فروغ کیلئے ایک اہم شاہراہ کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے اس منصوبے میں مزید تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دے رہی ہے ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر غفلت یا ناقص کارکردگی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
کام کا تعطل اور سست روی کسی صورت قابل قبول نہیں ‘سلیم کھوسہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل