عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ‘میرجمال رئیسانی

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے رئیسانی ہائوس کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر ریاض شاہوانی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفدمیں ملک شہزاد شاہوانی، حاجی محمد گل شاہوانی، جمیل احمد نیازی، ملک گاور خان شاہوانی،چیئر مین عزیر اللہ شاہوانی، ملک سلام ندیم رند، بابے زہری شامل تھے۔ ملاقات کے دوران حلقہ پی بی46 سریاب کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیااورعوامی فلاح و بہبود اور علاقے کی متوازن ترقی کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں ۔رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی انکی دہلیز پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اورسریاب میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کے مسائل کے حل ،ترقیاتی عمل کو مزید موثر بنانے اور حلقے کی خوشحالی کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں