زیارت (این این آئی)07جولائی 2026ئ
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حالات مشکل ضرور ہیں مگر اپنی ذمے داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، زیارت میں پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک مردانہ وار مقابلہ کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ شہدا کے بچوں کی تعلیم، کفالت کی ذمے داری صوبائی حکومت اٹھائے گی۔انہوںنے کہاکہ بند کمروں میں بیٹھ کر حالات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،حالات اتنے اچھے نہیں، لیکن عوام کی حفاظت کے لئے خود نکلنا ہوگا۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے،وزیراعلی سرفراز بگٹی