کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)06جولائی 2026
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور وزیراعلی بلوچستان کے معاون برائے میڈیا شاہد رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہنہ اوڑک میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے،دہشتگردوں نے محب وطن لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے اس گاؤں کے قبائل کو سلام پیش کرتا ہوں دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا وزیراعلی کی ہدایت پر میں خود جائے وقوعہ پہنچا ہنہ اوڑک میں آپریشن جاری ہے، 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں، اے ٹی ایف کے دو جوان زخمی ہوئے ہیں،
وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوااجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ علاقے میں فل فلیج آپریشن کیا جائے گا آپریشن علاقے کو کلیئر کرنے تک جاری رہے گا
وٹس اپ گروپس میں کوئی جعلی خبر یا غیر مصدقہ اطلاعات ڈالنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، علاقے کے احتجاجی لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔چار پانچ دن پہلے متاثرہ علاقے میں چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا چیک پوسٹ کے قیام میں دو چار روز کی تاخیر کی ذمہ داری لیتے ہیں، مظاہرین کیساتھ صوبائی حکومت مذاکرات جاری رکھے گی، دہشتگردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کو شدید نقصانات پہنچا رہے ہیں،
ہنہ اوڑک میں آپریشن جاری ہے، 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں،میر ضیاء لانگو ، شاہد رند