اپر چترال میں گلیشیائی پگھلا سے سیلاب آنے کے سبب واحد رابطہ پل بہہ گیا، زمینی رابطہ منقطع

اسلام آباد /چترال (05جولائی2026)اپر چترال میں گلیشیائی پگھلا ﺅکے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی، جس سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق یارخون کے علاقے بانگ گول میں اچانک سیلاب آنے سے پانی کے بہا میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں گھروں، باغات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا اور کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔شدید سیلاب کے باعث بنگ نالہ پر قائم واحد رابطہ پل بھی دریا برد ہوگیاجس سے یارخون ویلی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ پل بہہ جانے کے بعد یارخون کی تقریباً 50ہزار آبادی کا واحد زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق مستوج، بروغل روڈ بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند رہا جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقے کے عوام نے متعلقہ حکام، حکومتِ خیبر پختونخوا اور فلاحی تنظیموں سے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے، متبادل راستے بحال کرنے اور متاثرہ افراد کی مدد کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہائیڈرو لاجیکل رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے تمام بڑے دریاں میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے اور کوئی خطرناک صورتحال موجود نہیں ،بالائی علاقوں میں 7 سے 10 جولائی تک بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے شمالی علاقوں پر موجود مغربی ہواں کا ٹرف مشرق کی جانب منتقل ہوگیا ہے جبکہ موسمی کم دبا کا علاقہ شمال مغربی بلوچستان پر واقع ہے۔بھارت کی ریاست اوڈیشہ کے شمال مشرق پر گزشتہ روز کم دبا کا علاقہ شدت اختیار کرتے ہوئے مغرب کی جانب منتقل ہوگیا ہے جس کے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جھارکھنڈ کے اوپر پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج، راوی اور چناب کے بالائی طاسوں، کشمیر اور پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، نارووال، قصور اور لاہور میں ملحقہ بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم کے بالائی طاسوں، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور پنجاب کے اضلاع اٹک، بھکر، چکوال، گجرات، جہلم، خوشاب، میانوالی، راولپنڈی اور سرگودھا میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں